اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ نے پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شاندانہ گلزار خان، مخدوم زین حسین قریشی، تیمور جھگڑا اور مہر بانو قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی ارکان نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی وفد نے پارٹی کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے جمہوری فریم ورک کو تقویت دینے میں دولت مشترکہ نے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ آر ٹی آنر پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کہا کہ خواتین، نوجوانوں کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سیاسی عزم قابل تعریف ہے آر ٹی آنر پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کے لیے دولت مشترکہ کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا کہ دولت مشترکہ جمہوری اداروں اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔
سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی پی ٹی آ ئی قیادت سے ملاقات
Aug 01, 2024