انتخابات میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ پڑا‘جان بوجھ کر کم دکھایا گیا:گورنر پنجاب 

لاہور(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2013,2018اور2024میں پیپلز پارٹی کا ووٹ جان بوجھ کر کم دکھایا گیا۔انتخابات میں پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ پڑا جوخاص ایجنڈے کے تحت کم دکھایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر بشارت علی کی قیادت میں سنٹرل پنجاب کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات اور خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض احسن رضوی نے ادا کیے۔ملاقات کے دوران راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،فیصل اباد،لاہوراربن اور روتل،،گوجرانوالہ اور ساہیوال کے رانا شرافت علی دیگر نے بھی اظہار خیال اور پارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی تجاویز پیش کیں گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر خصوصی توجہ اور عزت دی جاتی ہے۔کوشش ہے کہ پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کو بحال۔کیا جائے۔پنجاب تنظیم کے مشورے سے تمام ونگز اور مدر تنظیموں کو بلا رھے ہیں،3بجے کے بعد کوئی بھی بغیر بتائے گورنر ہاؤس آ سکتا ہے۔  کسی ورکر سے زیادتی ہو تو ہمیں بتائیں،گارنٹی دیتا ہوں کہ پارٹی کے کسی کارکن سے زیادتی ہوئی تو برداشت نہیں کرونگا۔بہت سارے اضلاع کے کارکن مجھ سے مل چکے ہیں،باقی سے بھی جلد ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن