اوکاڑہ (نیٹ نیوز) اوکاڑہ میں بھی ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں خاتون نے اپنے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ پولیس کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔ جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنالی۔ ملزموں نے مالک مکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔ تاہم ملزموں نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اوکاڑہ : ایک اور ہنی ٹریپ‘ خاتون نے مالک مکان سے 2لاکھ روپے ہتھیا لئے
Aug 01, 2024