لاہور(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرپاکستان کاپہلاکلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی 20-24 20 کیلئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی کے مسودہ کاجائزہ لیاگیا۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی جس میں ماحولیات سے متعلق سٹیک ہولڈر کے کردار متعین کیا جائیگا۔ اس 10سالہ پلان اور پالیسی کی بدولت سموگ،ہائی ٹمپریچر اور سیلاب سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ماحولیاتی بہتری کیلئے 100ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لائے جارہے ۔ قابل تجدید گرین انرجی کے فروغ کیلئے سولر پینل پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ بارانی ایریا اور فلڈ زون میں سمال ڈیم کے پراجیکٹ بھی لائے جارہے ہیں۔ قحط اور ہیٹ ویو مینجمنٹ پلان کی تیاری اور عملدرآمد2 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ فلڈ مینجمنٹ ہائی رسک ایریاز کیلئے فلڈ مینجمنٹ پلان تشکیل دیا جائے گا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاسموگ تدارک کیلئے جدید ترین الیکٹرک بسیں اور ای بائیکس متعارف کرائی جارہی ہیں۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی گرین پالیسی کے عکاسی کررہا ہے۔ اجلاس میں اربن یونٹ کے سربراہ محمد عمر مسعود، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔