مری (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف گذشتہ روز مری پہنچ گئے۔ وہ بذریعہ ایکسپریس سے اپنی ذاتی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے، وہ اپنی رہائش گاہ پر ہی قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف بھی جلد مری پہنچ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو مری کی قدرتی ماحول اور خوبصورتی کی بحالی اوردیگر جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔