اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹیرینزکی سکیموں کے لیے 27 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس ڈی جیز کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وزیر تجارت جام کمال شامل ہیں۔