پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈانڈیکس میں 195پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 195 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،اضافے کے بعد مارکیٹ 78 ہزار 82 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔    گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا  تھا۔سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,151 جبکہ کم ترین سطح 77,810 پوائنٹس رہی ۔  

ای پیپر دی نیشن