اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

Aug 01, 2024 | 17:09

ویب ڈیسک

اسلام آباد:  حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی. قرارداد میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا.قرارداد میں ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے ۔قرار داد میں بین الاقوامی برادری سے خطے میں دیرپا امن کی طرف بڑھنے کی درخواست اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سحرکامران نے قرارداد میں کہا کہ فلسطینی حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کا قتل اسرائیلی جارحیت کو فروغ دینے کا اشارہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے.خطے میں امن بحال رکھنے کیلئے عالمی برادری عملی اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، اسماعیل ہانیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ایران میں موجود تھے۔

مزیدخبریں