15 برس تک محفوظ رہنے والا دنیا کا انتہائی خاص گوشت

Aug 01, 2024 | 22:53

ویب ڈیسک

فرانس کے علاقے سینٹ میہیل میں پولمارڈ نامی ایک چھوٹے سے فارم میں دنیا کا انتہائی خاص گوشت پروسیس کیا جاتا ہے جسے ہائبرنیشن کہتے ہیں۔

اس پروسیس کے نتیجے میں گوشت کو اس طرح سے محفوظ کیا جاتا ہے کہ یہ 15 برس تک نہ تو خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے معیار اور ذائقے میں کوئی فرق آتا ہے۔ 

اس قسم کے گوشت کو تیار کرنے والے الیگزینڈر پولمارڈ نامی کسان، جانوروں کی افزائش نسل کے ماہر اور قصائی 1846 سے یہ خصوصی بیف (گائے یا بھینس کا گوشت) تیار کرنے والے خاندان کی چھٹی نسل ہیں۔ 

تاہم ان کا یہ کاروبار 1990 کے عشرے میں اس وقت مشہور ہوا جب الیگزینڈر کے دادا اور والد نے ایک نئی اور انقلابی گوشت ٹریٹمنٹ کا آغاز کیا اور اسے انھوں نے ہائبرنیشن کا نام دیا۔ 

اس خصوصی گوشت کی تیاری کےلیے سینٹ میہیل میں قائم فارم میں ایک جدید ترین لیبارٹری میں ٹھنڈی ہوا کو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منفی 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول سے گزارا جاتا ہے۔ جس سے گوشت ایک عشرے سے زیادہ عرصے کےلیے محفوظ ہونے کے ساتھ اسکے ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

اس مخصوص اور 15 برس تک محفوظ کیے جانے والے ایک کلو ہائبرنیٹڈ گوشت کی چانپیں یا سینہ کی قیمت 3,200 امریکی ڈالر کے مساوی ہے

مزیدخبریں