کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت نے پاکستان سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ ہنوز جاری رکھاہواہے ۔کوےت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلال احمر) نے گذشتہ روز پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 10ہزار خیمے کا عطیہ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین جنرل(ر) ندیم احمد کے سپر دکئے جنہوںنے کوےت حکومت اور کوےتی کا عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کوےت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی ہے۔