پاکستان ریلوے کےگریڈ ایک سو سولہ تک کے ملازمین نے نومبرکی تنخواہوں کے چیک باونس ہونے پرریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔

Dec 01, 2010 | 08:10

سفیر یاؤ جنگ
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے پریم یونین کے صدر تنویرعلوی نے کہا کہ گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین جب نومبر کی تنخواہوں کے چیک لے کر بینک پہنچے تو بینک نے انکے چیک یہ کہہ کر واپس کر دیے کہ انکے پاس ریلوے نے فنڈز نہیں بھجوائے جس کی وجہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکتیں جبکہ گریڈ سترہ اوراس سے اوپرکے گریڈزکے ملازمین کو تنخواہوں کی ادایئگی کی جارہی ہے جوناانصافی ہے۔ اس حوالے سے جب ریلوے حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ فنڈزکی منتقلی میں کچھ تاخیرہوئی ہے تاہم کل تک ملازمین کو تنخوایوں کی ادایئگی ہوجائے گی۔
مزیدخبریں