ایرانی جوہری پروگرام پرمغربی طاقتوں اورایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے جنیوا میں شروع ہورہے ہیں۔

یورپی یونین کی سفارت کار کیتھرین ایشٹن کے مطابق ایرانی مذاکرات کار سعید جلیلی نے بات چیت کی پیشکش منظور کرلی ہے۔ دونوں کے رہنماؤں کے درمیان چھ اور سات دسمبر کو ملاقات جنیوا میں ہوگی۔ امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران بات چیت کی میزپرآئے گا اورجوہری پروگرام سے متعلق مغربی دنیا کے تحفظات دورکرے گا۔ دوسری جانب
ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد نے ایک بارپھرواضح کیا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کو اپنا ایٹمی پروگرام چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران کے شمالی صوبے مزاندارن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم اورحکومت اپنے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...