سوات آپریشن کے دوران طالبان کے خوف سے سرکاری فرائض کی عدم عدائیگی پر معطل دوسوباون سکیورٹی اہلکاروںکو بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے سوات میں کشیدہ صورتحال کے دوران سرکاری فرائض کی عدم ادائیگی پردوسو باون پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا ۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد ان اہلکاروں نے انتظامیہ کو بحالی کے لیے درخواستیں دی تھیں ۔ جس پرانکوائری کے لیے سپیشل کمیٹی مقررکی گئی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ان اہلکاروں کو دوبارہ ملازمتوں پر بحال کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن