پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرقاسم ضیاء نے کہا ہے کہ ایشین گیمزمیں کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہوگئے، اگلا ہدف دوہزاربارہ کے لندن اولپمکس ہیں۔

قاسم ضیاء اسلام آباد میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام نیشنل پریس کلب سپورٹس کمیٹی اورراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ اولمپکس کی تیاری کیلئے کثیربجٹ کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کوعالمی معیار پر لانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کھلاڑی اولمپکس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس لائیں گے۔ تقریب سے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ اور قومی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن