لاہورہائیکورٹ نے گمشدہ افراد سے متعلق کیس کے مدعیوں کوجوڈیشل کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ خواجہ محمد شریف نے کی۔ سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع سید اطہرعلی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں گمشدہ افراد وزارت دفاع کے ماتحت کسی بھی حساس ادارے کی تحویل میں نہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جوڈیشل ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں چارگمشدہ افراد کے لواحقین نے اپنے عزیزوں کی بازیابی کے لئے درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن