وکی لیکس کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن نے امریکی سفیرسے ملاقات میں درخواست کی تھی کہ امریکہ انہیں وزیراعظم بنانے میں مدد کرے۔

Dec 01, 2010 | 14:29

سفیر یاؤ جنگ
وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے دو ہزارسات میں پاکستان میں امریکہ کی سابق سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا اور ان سے وزیراعظم بننے میں مدد دینے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعظم منتخب کرانے میں تعاون کیا جائے تو پارلیمنٹ میں ان کی جماعت کی ساری سیٹیں برائے فروخت ہوں گی۔ دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کبھی بھی وزیراعظم بننے کے لئے امریکی مدد نہیں مانگی۔
مزیدخبریں