انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ لیگزکرانے کا فیصلہ کرلیا، لیگز کے قواعد وضوابط اورفارمیٹ طے کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا۔

Dec 01, 2010 | 14:53

سفیر یاؤ جنگ
دبئی میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کرکٹ لیگزکے قواعد ضوابط طے کرنے کے لئے بنایا گیا ورکنگ گروپ جنوری میں اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔ جس کے بعد فروری میں پہلی ون ڈے کرکٹ لیگ کے فارمیٹ اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیسٹ لیگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے ورلڈ کپ میں بھی ریویو سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کو میچ فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی مختلف اقدامات پربات کی گئی۔
مزیدخبریں