کسی ملک میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینا حکومتی کام ہے: ہارون لورگاٹ

دبئی (آئی اےن پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ بھارت میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کے لیے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کسی ملک میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینا حکومت کا کام ہوتا ہے جس کے لیے مکمل قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ریڈیو انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ بھارت میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کے لیے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ برطانوی اخبار کے رپورٹر کی طرح سٹنگ آپریشن کرے۔

ای پیپر دی نیشن