کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک اتارچڑھاؤرہا

Dec 01, 2011 | 20:32

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرنے میں کامیاب رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر اینگرو کیمیکل، فاطمہ فرٹیلائزر،لوٹے پاکستان پی ٹی اے اور جہانگیر صدیقی کمپنی میں نمایاں فروخت دیکھی گئی۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پچیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار پانچ سو ستاون پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کے محطاط رویے کے باعث مجموعی کاروباری حجم دو کروڑ چوہتر لاکھ شئیرز تک محدود ہو کر رہ گیا۔ حجم کے اعتبار سے جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس اعشاریہ صفر آٹھ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار نو سو انسٹھ پر بند ہوا۔ ایک سو نو کمپنیوں تیرہ لاکھ بانوے ہزار چوالیس حصص کا کاروبار ہوا۔ سترہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، تیرہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اناسی کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں