خواتین کی تنظیم آسے سوپ نے سنیٹر سیوک بارسلونا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا

Dec 01, 2011

سفیر یاؤ جنگ
بارسلونا آسے سوپ (پ ر) بارسلونا میں خواتےن کی تنظےم آسے سوپ نے سنیٹر سےوک بارسلونا میں عےد ملن پارٹی کا اہتمام کےا۔ اس تقرےب میں بارسلونا میں مقےم پاکستانی خواتےن کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف ممالک کی خواتےن نے بھی شرکت کی آسے سوپ کی ممبر شےزہ عدنان نے مےزبانی کے فرائض انجام دےئے پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کےا گےا۔ اس کے بعد آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہما جمشےد نے نائب صدر ناصرہ ظفر جنرل سیکرٹری فرےضہ حبےب آفس انچارج عذرا عاصم اور تمام ورکرزکے کام کو سراہا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر ہما جمشےدنے پارٹی میں آئی ہوئی تمام خواتےن کا شکرےہ ادا کےا اور خواتےن کے حقوق، گھر، خاوند اور بچوں سے منسلک مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ آسے سوپ کی صدر جو کے چند دن پہلے حج کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔ تمام خواتےن نے خوش دِلی سے حج کی سعادت کی مُبارک باد دی اور انہےں گلدستہ پےش کےا اور خواتےن کے حقوق کے لےے جو کوشش کر رہی ہیں اُن کو خراجِ تحسےن پےش کیا۔ تمام خواتےن نے اپنے ملک میں عےد کے تہوار کو منانے اور آپس میں بھائی چارے کی ےاد کو تازہ کےا آسے سوپ نے بچوں کے لےے مختلف کھےلےں اور معلوماتی سرگرمےاں رکھےں۔ بچوں نے عےد کا تہوار خوش دِلی سے مناےا آسے سوپ کی ممبرز شےزہ عدنان اور عظمیٰ سردار نے مزاحےہ خاکے بھی پےش کئے۔ تہوار میں آئی ہوئی تمام خواتےن اےک دوسرے سے ملےں اور لطف اندوز ہوئی۔ تقرےب کے اختتام پر خواتےن اور بچوں کے لےے کھانے کا انتظام کےا گےا جس میں روسٹ، نان، سموسے، چنا چاٹ، مٹھائی، جوس اور کولڈ ڈرنکس وغےرہ پےش کی گئیں۔
مزیدخبریں