پاکستان نے بون کانفرنس سے بائیکاٹ کے فیصلے سے چین کوآگاہ کردیا

بیجنگ (آئی این پی) پاکستان نے مہمند ایجنسی میں نیٹوحملے کے ردعمل کے طور پر بون کانفرنس کے بائیکاٹ اور دیگر فیصلوں سے چین کو آگاہ کردیا ۔بدھ کو یہاں بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے چینی وزارت خارجہ کو مہمند ایجنسی میں نیٹوحملے کے بعد افغانستان کے حوالے سے جرمنی کے شہربون میں ہونیوالی کانفرنس سے پاکستان کے بائیکاٹ اور کابینہ کے دیگر فیصلوں سے آگاہ کر دیا ۔ پاکسانی سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے اور افغان حکومت کی سربراہی میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا احترام کرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن