130 ٹریفک سگنلز چالو رکھنے کیلئے 8 ٹاﺅنز سے 3 کروڑ 91 لاکھ روپے طلب

لاہور (شعیب الدین سے) ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے 8 ٹاﺅنز کی انتظامیہ سے شہر کے 130 ٹریفک سگنلز کو چالو رکھنے کیلئے 3 کروڑ 91 لاکھ روپے طلب کر لئے۔ عزیز بھٹی ٹاﺅن اور شالامار ٹاﺅن انتظامیہ نے اپنے ”خزانے“ میں رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے دینے سے معذرت کر لی۔ یہ رقم ٹاﺅنز انتظامیہ سے وصول کرنے کا فیصلہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے شرکت کی تھی اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایل ڈی اے اب یہ ”بوجھ“ نہیںاٹھائے گا اور ہر ٹاﺅن ”اپنے اپنے“ ٹریفک سگنلز کا بوجھ خود برداشت کرے۔ اس فیصلے کے بعد داتا گنج بخش ٹاﺅن کو 40 سگنلز کا ایک کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار، گلبرگ ٹاﺅن کو 37 سگنلز کا ایک کروڑ 6 لاکھ55 ہزار 869روپے، سمن آباد ٹاﺅن کو12 سگنلز کا 30 لاکھ 39 ہزار 686 روپے، نشتر ٹاﺅن کو 13 ٹریفک سگنلز کا 42 لاکھ 11 ہزار 354 روپے، اقبال ٹاﺅن کو 20 ٹریفک سگنلز کا 61 لاکھ 12 ہزار 879 روپے، راوی ٹاﺅن کو 4 سگنلز کا 14 لاکھ 21 ہزار 486 روپے، عزیز بھٹی ٹاﺅن کو2 ٹریفک سگنلز کا تین لاکھ 95 ہزار 393روپے اور شالامار ٹاﺅن کو2 ٹریفک سگنلز کا چار لاکھ 30 ہزار 293 روپے ادا کرنےکے احکامات جاری کئے گئے تھے جن پر ٹاﺅنز انتظامیہ کو ”خوف کے عالم“ میں عمل کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...