لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ 90 دن میں مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرنے والے سیاسی مسخرے ہیں‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم سے پہلے ہی بہت جھوٹ بولا گیا ہے اس لئے اب مزید جھوٹ نہ بولا جائے۔ عوام کے مسائل 90 روز میں حل کرنے کا جھوٹا نعرے لگانے والے صرف ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں عوام صرف ان کو ووٹ دیں گے جنہوں نے ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ سیاست عبادت کا نام ہے اس شعبہ میں بازی گروں کا کوئی کام نہیں‘ جھوٹے لوگ سیاست کو بدنام کر رہے ہیں۔
90 دن میں مسائل حل کرنے کے دعویدار سیاسی مسخرے ہیں: چودھری عبدالغفور
Dec 01, 2012