لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے وقت سے پہلے امتحانات لینے بچوں سے سراسر زیادتی ہے سال کے دوران بچوں کو بہت کم وقت پڑھنے کے لئے ملتا ہے ہر سال کتابیں تبدیل کی جاتی ہیں جو مارکیٹ میں بہت تاخیر سے پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔