انتخابی تیاریاں: تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن 9 دسمبر کو ہو گا

Dec 01, 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے لاہور میں پارٹی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں 9 دسمبر کو بروز منگل خواتین اور مرد کارکنوں کے کنونشن کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز میاں محمود الرشید کی صدارت میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے خواتین کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک ظہیر عباس، عالیہ حمزہ، ثوبیہ کمال، رخسانہ نوید، سعید سیف، ڈاکٹر سیمی بخاری، نیلم شاہ، شاہینہ آصف، ماہ رخ، ام البنین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ 9 دسمبر کو جیل روڈ پر پارٹی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا جس میں یونین کونسل سے لیکر صوبائی حلقوں تک مرد خواتین اور تمام ونگز شریک ہونگے اور ہم ثابت کرینگے کہ تحریک انصاف میں بھی نظریات قائم ہیں۔ ہماری پارٹی میں کسی سے کوئی لڑائی نہیں، ہم پارٹی کو مضبوط اور متحد رکھنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخابات میں یونین کونسل سے لیکر اوپر تک خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جائیگی۔

مزیدخبریں