ایتھنز(این این آئی) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یونان کے شہر ایتھنز کے شہری اس کام میں سب سے زیادہ ماہر ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق ایتھنز کے شہری آن لائن دوستیاں اور معاشقے کرنے میں لندن اور پیرس سے بھی آگے ہیں اور ایتھنز کا ایک عام شہری ایک مہینے میں25 با ر آن لائن فلرٹ کرتا ہے جبکہ روس کے شہر ماسکو کے باسی اس سلسلے میں دوسرے نمبر ہیں۔