پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ‘ آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 225 رنز بناکر آﺅٹ


پرتھ (اے پی پی)کینگروز باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری پرتھ کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 225 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنالئے تھے۔ پروٹیز کپتان گریم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور اس کے پہلے 6 کھلاڑی 75 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ گریم سمتھ 16، الویرو پیٹرسن 30، جیک کیلس 2، ہاشم آملہ 11، اے بی ڈیویلیئرز 4 اور ڈین ایلگر رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ روبن پیٹرسن 31 رنز ، ورنن فلینڈر 30 رنز ‘ ڈیل سٹین 2 رنز ، مورنے مورکل 17 رنز بناکر نی آﺅٹ ہوئے، فاف ڈو پلیسس 78 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیتھن لیون نے 3، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے 2،2 جبکہ شین واٹسن اور جان ہاسٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ آسٹریلیانے 2 وکٹوں کے نقصان 33 رنز بنالئے تھے، ڈیوڈ وارنر 12 اور نیتھن لیون 7 رنز پر کھیل رہے ڈیل سٹین اور ورنن فلینڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن