لاہور (نیوز رپورٹر) مرکزی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش اور تاریخی قرار دیا۔ حکمرانوں اور سیاست دانوں سے اپیل کی کہ خدارا وہ سیاسی مسائل کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے خیبر پی کے اور سندھ حکومت کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو انھیں فوری دور کرے اور جلد از جلد اسے مشترکہ مفادات کی کونسل میں لے کر آئے اور اس تاریخی موقع کو ضائع نہ ہونے دے۔