گیلانیوں کے خلاف حج سکینڈل میں ”گوسلو“ پالیسی شروع

اسلام آباد (عمران مختار) ایف آئی اے نے حج کرپشن سکینڈل میں ”گوسلو“ یا سست روی کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ ایجنسی نے یہ پالیسی پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے صاحبزادے کو نوٹسوں کے اجراءپر شدید ردعمل کے بعد اختیار کی۔ ذرائع نے دی نیشن کو بتایا ایف آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انور ورک حکومت کے دباﺅ کے سامنے ٹھہر نہیں سکے۔ انہوں نے اپنے ماتحت عملہ کو ہدایت کی ہے کہ کارروائی کو سست کر دیں۔ گیلانیوں کو نوٹسوں کے اجراءپر وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایوان ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرے اگر وہ آنے سے انکار کر دیں تو انہیں ہتھکڑی لگاکر لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...