جعلی ڈگری کیس: مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے جاوید حسنین شاہ 5 دسمبر کو عدالت طلب

سرگودھا (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ارشد محمود تبسم نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ کو 5 دسمبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 2008ءمیں حلقہ این اے 68 سے کامیاب ہونیوالے ایم این اے جاوید حسنین شاہ کو جعلی ڈگری کی بنا پر نااہل قرار دیدیا تھا اور الیکشن کمشن کو حکم دیا تھا ان کیخلاف باضابطہ کارروائی کی جائے جس پر الیکشن کمشن نے سیشن جج سرگودھا سے رجوع کر کے مقدمہ کی سماعت دوبارہ شروع کرا دی۔

ای پیپر دی نیشن