مسلمانوں کی قربانیوں سے دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں‘ امریکی نیو ورلڈ آرڈر بکھر رہا ہے اب دنیا میں محمدی ورلڈ آرڈر قائم ہو گا‘ کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو بھارت و اسرائیل کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے مسلمان متحد ہو کر کردار ادا کریں‘ اسلام آباد سے اسلام نافذ ہونے کے انتظار کی بجائے گھروں میں قرآن و سنت کو نافذ کیا جائے‘ عقیدے و عمل کی خرابی پر کسی کے جان و مال کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں غیر اسلامی کلچر و ثقافت پروان چڑھا رہی ہیں، ڈالروںکے بدلے اپنی مرضی کا نصاب تعلیم مسلط کرنے کی کوششیںکی جا رہی ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمان اپنا سرمایہ خرچ کر کے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی اولادوںکے عقیدے، اخلاق و اعمال برباد کر رہے ہیں لیکن انشاءاللہ یہ سلسلہ اب زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہا امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان و عراق میں بدترین شکست سے دوچار ہیں ان کے اس خطہ سے نکلنے کے بعد خطوں و ملکوں خاص طور پر پاکستان میں بہت بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن