بیکری تشدد کیس، گواہوں کی عدم حاضری پر سماعت 10دسمبر تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ (کینٹ) نے بیکری تشدد کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز مقدمے کے مدعی اور استغاثہ کے گواہان کی عدم حاضری کی بناءپر کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔ مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے مﺅقف اختیار کیا کہ ان کے موکلان کے خلاف ویڈیو مواد کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں۔

ای پیپر دی نیشن