گوجرانوالہ: باپ کے بچھڑنے کا غم، 17 سالہ بیٹے نے زہر کھا لیا، حالت تشویشناک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) باپ کی جدائی برداشت نہ کرنے والے لاڈلے بیٹے نے اپنی زندگی بھی ختم کرنے کے لئے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بتایاگیا ہے کہ لوہیانوالہ کا رہائشی فیاض چالیس روز قبل بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑگیا تھا فیاض کا اپنے سترہ سالہ بیٹے جواد کے ساتھ بہت پیار تھا باپ کی وفات کے بعد جدائی برداشت نہ ہونے کی وجہ سے جواد بالکل خاموش رہنے لگا تھا اور سارا سارا دن باپ کی قبر پر جا کر بیٹھا رہتا تھا گزشتہ روزجواد نے اسی صدمہ کے باعث گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...