فیصل آباد: مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے بچہ ہلاک، ورثاءاور اہل علاقہ کا مظاہرہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) شاداب کالونی کے کلینک میں مبینہ طور پر غلط ٹیکہ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین اور اہل محلہ نے کلینک کے باہر مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ایک سالہ حماد کے کان میں درد ہونے پر کلینک پر لیجایا گیا جہاں عطائی نے اسے انجکشن لگایا گیا جس سے حالت بگڑ گئی اور انتقال کر گیا۔ حماد کراچی سے ماموں کے گھر آیا تھا۔ پولیس نے گھر میں بنائے گئے کلینک پر چھاپہ مارا اور سیل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...