ایف سی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے ضلع پشین کے قریبی علاقے میں چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ایف سی نے دوسو دس کلوگرام دھماکہ خیز مواد، چھہتر ڈیٹونیٹرز، پانچ ٹائم ڈیوائسز، چھ فیوز اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا، تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب بلوچستان کے ہی ضلع ڈھاڈر کے قریب سے بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کےلیے ایف سی اور لیویز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
بلوچستان کےضلع پشین میں ایف سی نےچھاپہ مار کر دوسو دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور درجنوں ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔
Dec 01, 2012 | 11:47