الیکشن میں پولیس کسی قسم کی مداخلت کرے گی اورنہ ہی سرکاری ریسٹ ہاؤس استعمال کیےجائیں گے۔آئی جی پنجاب حبیب الرحمان

رحیم یارخان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئی انہوں نے کہا کہ تفتیش کے عمل اور تفتیشی افسر کی جانب سے غلط رپورٹ بنانے اور اس میں تبدیلی کے عمل میں آسانی لانے کے لیے پولیس آرڈیننس میں تبدیلی لانے کے لے مسودہ تیارکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران دھشتگردی کی وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنانے میں اللہ تعالی نےانکی مدد فرمائی، جبکہ پنجاب بھر میں اغواء برائے تاوان کی وار داتوں کا خاتمہ کردیا گیاہے، پولیس افسران انصاف کی فراہمی اور رزق حلال کو یقینی بنائیں، انہوں نے  کالی بھیڑوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ میں کالی بھیڑیں ہوتی ہیں جنہیں برداشت نہیں کیا جائے گا،، آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے بہترین کارکردگی دکھانے پر آرپی او، ڈی پی اوکو ایک ، ایک لاکھ روپے کیش، ایسی پی انوسٹی گیشن شیراز نذیر اور ایس پی ھیڈکوارٹر تنویر حسین کو پچاس پچاس ہزار اور ڈی ایس پی صدر محمود الحسن اور دو سب انسپکٹرز کو دس، دس ہزارروپے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا، اس سے قبل آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے کھلی کچہری اور پولیس دربار سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرانہوں نے سائلین کی شکایات پران کے حل کے لیےفوری احکامات بھی جاری کیے۔

ای پیپر دی نیشن