راحیل شریف کی بطور آرمی چیف تقرری وزیراعظم کا قابل ستائش اقدام ہے:رانا مبشر اقبال

Dec 01, 2013

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری وزیراعظم نواز شریف کا قابل ستائش اقدام ہے۔ سابقہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ امید کرتے ہیں کہ جنرل(ر) اشفاق پرویزکیانی کی طرح چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

مزیدخبریں