منصوبوں کو مزید فعال بنانے کیلئے ٹسڈک اور بی کیو ایم میں معاہدہ

منصوبوں کو مزید فعال بنانے کیلئے ٹسڈک اور بی کیو ایم میں معاہدہ

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) نے افرادی قوت کی تربیت و ترقی کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے کے لئے بیورو آف کوالٹی مینجمنٹ (بی کیو ایم) کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ٹسڈک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفسر باسط مقصود عباسی جبکہ بی کیو ایم کے چیف ایگزیکٹو آفسر فصل احمد نے اپنے ادارے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ ٹسڈک ترجمان کے مطابق ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں و صنعتوں کی ترقی اور ہنرمند افرادی قوت کی قلت کو پورا کرنے کے لئے ٹسڈک مخلتف صنعتی کلسٹرز میں نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہا ہے اور یہ معاہدہ ان کاوشوں کو مزید تقویت بخشے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...