رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کی طرف سے امیدوار چیئرمین یونین کونسل رائے ونڈ سٹی چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ میرٹ کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مسلم لیگی حکومت بلدیاتی الیکشن میں بھی جیتنے کیلئے دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وارڈوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے جو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔