”کوئی وعدہ پورا نہیں کیا“ پسند کی شادی کرنیوالی 3 سہیلیاں شوہروں کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

”کوئی وعدہ پورا نہیں کیا“ پسند کی شادی کرنیوالی 3 سہیلیاں شوہروں کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ”شہزادی بنا کر رکھوں گا مگر نوکرانی بنا دیا“ جھوٹے اور نکھٹو شوہروں کیخلاف ایک ساتھ پسند کی شادی کرنیوالی 3 سہیلیاں نکاح کے چند ماہ بعد ہی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔ فاضل جج نے آئندہ تاریخ پیشی پر فریقین کو طلب کرلیا۔درخواست گزار بشریٰ نے عدالت میں موقف اختیار کیا اسکے شوہر پرویز نے ا±سے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ افسر ہے جبکہ وہ سیلزمین نکلا، دوسری درخواست گزار رضیہ نے کہا اسکے شوہر بلال نے ا±سے کہا کہ وہ ا±سے شہزادی بنا کر رکھے گا لیکن اس نے اسے نوکرانی بنا کررکھا جبکہ تیسری درخواست گزار کلثوم بی بی نے کہا کہ اسکے شوہر عبدالغفور نے بڑے وعدے اور دعوے کئے تھے جو جھوٹے نکلے اور ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا۔ فاضل جج نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزاروںکے شوہروں سے آئندہ تاریخ پیشی پر جواب طلب کرلیا ہے۔
3 سہیلیاں / طلاق

ای پیپر دی نیشن