نیب نے چیئر مین قمرزمان کیخلاف تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے ریکارڈ مانگ لیا

  اسلام آباد(آن لائن/ثناء نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے  سپریم کورٹ  کی ہدایات کی روشنی میں  اپنے چیئرمین   قمر زمان چوہدری کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کیلئے  وفاقی تحقیقاتی  ادارے ( ایف آئی اے ) سے نیشنل انڈسٹریل  کمپنی ( این آئی سی ایل ) کے خورد برد کیس   کا ریکارڈ  مانگ لیا ہے ۔ نیب کے ترجمان  رمضان ساجد  نے ایک انٹرویو میں   کہا کہ   ایف آئی اے  کو ریکارڈ  فراہم   کرنے کیلئے   تحریری طور پر   آگاہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں  تشکیل دی گئی  مشترکہ تحقیقاتی  ٹیم  قمر زمان چوہدری کی  این آئی سی ایل  کے دو مختلف سکینڈلز   میں مبینہ طور پر ملوث  ہونے کی تحقیقات  کرے گی تاہم  یہ تحقیقات  اس وقت تک   آگے  نہیں بڑھ  سکتی جب تک  نیب سے ان سکینڈلز کا تمام  ریکارڈ   مل نہیں جاتا ۔   چیئرمین نیب چودھری قمرزمان کی تقرری کے خلاف دائر  دو آئینی درخواستوں کی ابتدائی سماعت کل سپریم کورٹ  میں ہوگی۔ نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل 3 رکنی بنچ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان، اور محمود اختر نقوی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عمران خان نے موقف اختیار کیا  ہے  تقرری میں تما م حزب اختلاف سے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ تقرری سے پہلے قمرزمان  حاضر سروس سرکاری ملازم تھے۔ فاضل وکیل نے عدالت کو مطمئن کیا تو فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...