تونسہ شریف + ٹبی قیصرانی(نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی و مزدور رہنما جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے۔ منگل کو جنوبی پنجاب کے شہر تونسہ شریف کے علاقہ نور احمد والی کے مقام پر انڈس ہائی وے بلاک کرکے نیٹو سپلائی بند کردیں گے اور دھرنا بھی دیںگے۔ آئندہ ہفتے رحیم یار خان کے مقام پر بھی نیٹو سپلائی بند کردیں گے اور جنوبی پنجاب کے کسی بھی مقام سے نیٹو سپلائی نہیں گزرنے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے کارکن، بلوچ قبائل اور غیرت مند سرائیکی بھی شرکت کریں گے۔