لاہور(شوبز ڈیسک )لاہور میں رنگارنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے،پہلے روز ہی ٹاپ ماڈلز کی ریمپ پر واک نے ماحول کو رنگین بنا دیا۔برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز معروف ڈیزائنر فہد حسین کے راجھستانی سٹائل کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے گئے جبکہ عمار شاہد کے مغربی ٹچ کے حامل ڈریسز پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو چار سو رنگ بکھر گئے۔معروف ڈیزائنر حاجرہ حیات کے برائیڈل وئیرز کو بھی فیشن کے دلدادہ افراد کی جانب سے پزیرائی ملی۔معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی گلوکاری نے اس خوبصورت محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
لاہور میں رنگارنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز ہوگیا
Dec 01, 2013