ڈھاکہ (اے ایف پی) پارلیمانی الیکشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے مزید 2 کارکن مارے گئے۔ یوں تعداد 20 ہو گی۔ بتایا جاتا ہے بی این پی کے کارکنوں نے مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ریل، روڈز اور آبی گزرگاہیں بند کر دیں۔ کوٹ چاند پور میں جھڑپیں ہوئیں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس کی 4 گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا مظاہرین نے دیتی ساخنتہ پم پھینکے اور پتھراؤ کیا گولی چلانے سے ایک کارکن مارا گیا۔ چکوریہ قصبے میں بھی ایک نوجوان مارا گیا، ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بند ہے، اشیا خورونوش مہنگی ہو گئیں۔
بنگلہ دیش: اپوزیشن کا احتجاج جاری، پولیس کی فائرنگ، مزید 2 جاں بحق
Dec 01, 2013