تاشقند (آئی این پی) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی اور مواصلات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ ہفتہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیر اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کامیلو عبدالعزیز کافزوئچ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان سمیت علاقائی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور بین الاقوامی باہمی اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔