لٹویا (نوائے وقت رپورٹ) عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمران شہزاد نے بھی دوسرا میچ جیت لیا۔ انہوں نے لتھوانیا کے ولیئس کو 4-0 سے شکست دی۔ پاکستان کے آصف، سجاد اور شاہد آفتاب بھی اپنے میچ پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ شاہد آفتاب نے سنگاپور کے کیوئسٹ کو 4-1 سے شکست دی۔ سجاد اور آصف نے لٹویا کے کیوئسٹ کو شکست دی۔
عالمی سنوکر چیمپئن شپ : عمران شہزاد نے دوسرا میچ بھی جیت لیا
Dec 01, 2013