لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج تین مختلف پروازوں پر وطن واپس لوٹیںگے، ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس آ رہے ہیں۔کھلاڑی تین پروازوں پر دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔ دبئی سے شاہد آفریدی، اسد شفیق، انور علی اور منیجر معین خان اگلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہو جائیں گے۔ وہ دو دسمبر کو کراچی پہنچیں گے جبکہ لاہور جانے کیلئے انہیں دس سے پندرہ گھنٹے قیام کرنا ہوگا۔ امکان ہے کہ لاہور کے کھلاڑی تین دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔