لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب سیکرٹری اور سابق اولمپئن رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ ’’ہاکی فیڈریشن کے موجودہ انتخابات بغیر کسی حکومتی مداخلت کے اور لاہور پریس کلب کے صدر کی نگرانی میں منعقد ہوئے ہیں۔ وہ ’’وقت نیوز‘‘ کے پروگرام ’’گیم بیٹ‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب فیڈریشن کی ذمہ داری صرف انتظامی امور تک محدود ہوگی، اب جسے کوچ بنا کر ٹیم دی جائے گی وہ ٹیم کی ہار جیت کا ذمہ دار بھی ہوگا، اسی طرح مینجمنٹ کو بھی ذمہ داری لینا ہوگی اور تیسرے نمبر پر خود کھلاڑی بھی ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ دار ہونگے۔سابق اولمپئنزکومنانے اُن کے گھر جانے کو تیار ہیں۔ سکول، کالجز اور ڈسٹرکٹ لیول پر ڈومیسٹک ہاکی کے سٹرکچر کو مضبوط بنایا جائے گا ۔بڑے عالمی ٹائٹل کے حصول کی منزل سے ابھی پاکستان ہاکی ٹیم کافی دور ہے۔ قومی کھیل کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کئے جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں فنڈز کی درخواست کرینگے۔
ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری صرف انتظامی امور تک محدود، کوچ ہار جیت کا ذمہ دار بھی ہوگا، رانا مجاہد علی
Dec 01, 2013