لاہور(سٹاف پورٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں باپ نے بدچلنی کے شبہ پر مبینہ طور پر پٹرول پھینک کر بیٹی کو آگ لگا دی۔ نواں کوٹ کے علاقہ جھگیاں ناگرہ کے رہائشی طفیل کو بیٹی (ر) پر بدچلنی کا شبہ تھا گزشتہ روز اس نے پہلے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گیا آگ سے لڑکی بری طرح جھلس گئی اور ہسپتال میں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد حقائق معلوم ہوں گے لڑکی کے بیان کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
نوانکوٹ: بدچلنی کے شبہ پر باپ نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بیٹی کو آگ لگا دی، حالت نازک
Dec 01, 2014