واہگہ: 36 بھارتی ماہی گیر بی ایس ایف کے حوالے

لاہور (خبرنگار) واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز نے بھارت کے 36 ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا۔ دو دن قبل انہیں کراچی جیل سے رہا کرکے لاہور بھیجا گیا تھا جہاں رینجرز حکام نے انہیں بھارت کے حوالے کر دیا۔ بھارت جانیوالے تمام ماہی گیر مکمل فٹ اور چاق و چوبند تھے۔ یاد رہے بھارت سے آنیوالے تمام پاکستانی قیدی بدترین حالات میں لوٹائے جاتے ہیں۔ اکثر کا دماغی توازن بھی بھارتیوں کے تشدد سے خراب ہوچکا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...